ہلیال :14/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)نابالغہ کا اغواء کرکے مہاراشٹرا لےجاکر جینا کرنےو الے ہلیال کے مکین ملزم کو ضلع کرائم برانچ پولس افسران نے مہاراشٹرا کے ستارا ضلع کے کراڑ سے گرفتارکیا ہے۔
گرفتارشدہ ملزم کی شناخت سچن کے طورپر کی گئی ہے۔ کرائم برانچ افسران نے سچن کو کراڑ میں گرفتارکرنےکے بعد نابالغہ لڑکی اور اس کے دوبچوں کی حفاظت کی ہے۔ سچن کے تعلق سے ملی جانکاری کے مطابق اس کی تین بیویاں ہیں۔ ہلیال میں شادی رچانے والے سچن کو پہلی بیوی سے تین بچے ہیں۔ بیوی کو میکے بھیج کر بیوی کی بڑی بہن کی14سالہ بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیا۔ 2014میں اچانک اس کا اغواء کرکے مہاراشٹرا لے جاکر کرایے کے گھر میں رہنے لگا۔ کچھ دنوں بعد ہلیال لوٹ کر اپنی جگہ ایسے خاموش رہاکہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ تھوڑے دنوں بعد روزگار کے بہانے مہاراشٹر ا چلاگیا جہاں نابالغہ لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنےلگا اوروہیں اس کو 2بچے ہوئے ۔ اس کی ماں کاکہنا ہے کہ اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں اور ایک اس کی بیوی ہے۔
2014میں بابالغہ لڑکی لاپتہ ہونے کے تعلق سے ہلیال پولس تھانےمیں شکایت درج ہوئی تھی۔ لیکن تین سال تک معاملہ کا کوئی سراغ نہیں ملا تو معاملہ کرائم برانچ منتقل کیاگیا ۔ کرائم برانچ کے انسپکٹر شرن گوڈا پاٹل خصوصی توجہ دیتے ہوئے مہار اشٹرا پہنچ کر ملزم اور نابالغہ لڑکی اور اس کے دوبچوں کو ہلیال لے آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔